عذیر بلوچ کی 5مقدمات میں درخواستِ ضمانت مسترد

کراچی(انتخاب نیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کے خلاف 2012میں تھانہ کلاکوٹ میں مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں دھماکا خیز مواد، پولیس مقابلہ، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات لیاری آپریشن کے دوران درج ہوئے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عذیر بلوچ پر پولیس اہلکار اور راہ گیر کے قتل کے الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں