جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وطن واپس پہنچ گئے، پیر سے کیسز کی سماعت کریں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسپین سے وطن واپس آگئے ہیں۔ پیر سے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ وہ 24 اکتوبر 2005ء کو سندھ ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے، وہ مارچ 2017 ء کو سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں