فواد چوہدری کا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ فواد چوہدری کا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومتی وزراء لاک ڈاؤن کھولنے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اجلاس میں شرکت سے کتراتے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ فواد چوہدری فیصلہ اپنی ہی حکومت کے فیصلے پر سوالیا نشان ہے، فرنٹ لائین ورکرز اس وقت کورونا سے لڑ رہے ہیں اور وزراء ڈر کے مارے اجلاس میں نہیں آ رہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ فواد چوہدری کا اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو غیردانشمندانہ قرار دینا نامناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری بتائیں اجلاس دباو میں آکر بلایا گیا تو حکومت نے کس دباو میں آکر لاک ڈاؤن کھولا؟ کیا بغیر نگرانی کے لاک ڈاون کھولنے سے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا گیا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں