ہرنائی میں فائرنگ سے کارکن کی موت کیخلاف پیر کو احتجاج ہوگا، اے این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے ہرنائی کے علاقے کھوسٹ واقعہ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کردیا، ریاستی اداروں کی جانب سے نہتے عوام پر وحشیانہ فائرنگ میں اے این پی کے کارکن خالقداد بابر کو جاں بحق کیا گیا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ اس ظلم کیخلاف بروز پیر صوبہ بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔ عوامی نیشنل پارٹی اور پی ایس ایف کے ذمے داران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ احتجاج میں تمام قوم دوست، وطن پال سیاسی جماعتوں کے ذمے داران سے رابطہ کریں۔ تمام قوم دوست اور وطن پال سیاسی جماعتوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں