ایران سے شیائے خوردونوش کے12ٹرالرتربت پہنچ گئے

تربت: ایران سے 12ٹرالر اشیائے خوردونوش اور2باؤزر ایل پی جی گیس لیکر مند ردیگ بارڈر پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے بتایاکہ ماہ رمضان المبارک اور کرونا لاک ڈاؤن کے باعث ضلع کیچ میں اشیاء خوردونوش کی قلت دورکرنے کیلئے ہفتہ میں 3دن ایران بارڈر سے اشیائے خوردونوش کی آمد جاری ہے، پیرکے روز12ٹرالر اشیاء جن میں 2ٹرالر تربوزے، 10ٹرالرز میں دودھ، دہی، لسی، کجھور ودیگر اشیائے ضرورت تھے جبکہ 2باؤزر ایل پی جی گیس مند ردیگ بارڈرپہنچ گئے جہاں سے یہ اشیاء ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پہنچائی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قلت پرقابوپانے کیلئے ضلع سے باہر اشیائے ضرورت لے جانے پرپابندی عائدکردی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ کافی کوششوں کے بعد ہم نے بارڈر سے سامان لے آنے کی اجازت حاصل کی ہے اب تربت میں دہی، دودھ، کھجور سمیت رمضان کے دوران خوردنی اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہوگی،ہفتے میں تین دن ہفتہ، پیر اور بدھ کو ایران سے 15،15ٹرالر سامان لے کر مند ردیگ بارڈر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں