عوام حکومت پر اعتماد کریں، پٹرول اور ڈالر کے ریٹ کم ہوں گے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام حکومت پر اعتماد کریں، پٹرول اور ڈالر کے ریٹ کم ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سےبچایاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی۔ یکم تا 15 اگست دنیا کی بہترین کرنسی پاکستانی روپیہ تھا۔ روپے کی قدر میں معیشت سے مطابقت ہونی چاہیے۔ ڈالر کے نیچے جانے سے اب مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ 10 فیصد ایکسپورٹ نہ کرنے والوں پر اضافی ٹیکس لاگو کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دور میں گیس کا سرکلر ڈیٹ 14 سو ارب روپے تک پہنچا دیا گیا جب کہ ایل این جی لوکل گیس کے نرخوں پر بیچ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کا سستا ترین ٹرمینل لگایا ،تو ہمیں جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے منہ موڑ لیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کو سامنے ڈیفالٹ نظر آ رہا ہے تو کیسی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں۔ مشرف کے زمانے میں سب سے زیادہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے پاس اب ڈالر کی آمد زیادہ اور اخراج کم ہے۔ رواں مالی سال ابھی تک 3.4ارب ڈالر گئے اور 4.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔پٹرول نرخوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگرا ایک فارمولے کے تحت قیمتیں بڑھاتی ہے۔ میں نے کہا تھا پٹرول پر مزید ٹیکس نہیں لگاو¿ں گا۔ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ساڑھے 17 ارب ڈالر تھا۔ پونے چار سال میں 19 ہزار 3 سو ارب روپے کا قرض چڑھا دیا گیا۔ 15 سو ارب کا سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں