بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، بلوچستان کا چاروں صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کا ملک کے چاروں صوبوں سے زمینی راستہ منقطع مسافر کوچز اور دیگر گاڑیاں واپس ہوگئی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی جانب سے راستوں کو کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں تاہم سردست کوئٹہ کراچی شاہراہ، کوئٹہ ژوب،پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہے جبکہ کوئٹہ ژوب شاہراہ دانہ سر کے مقام پر بڑے بڑے پتھر اور لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہیں بلوچستان سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراوں کو کھولنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ مسافر اپنے اپنے علاقوں میں پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں