بلوچستان , نائب تحصیلدار کی خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے زر یعہ بھرتی کی منظوری

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائ کابینہ کے اجلاس میں مختلف اہم صوبائ امور کا جائیزہ لیتے ہوۓ متفقہ فیصلے کیۓ گیۓ کابینہ نے نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے زر یعہ بھرتی کی منظوری دے دی فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے کابینہ نے کوئیٹہ میں پائیلٹ پر و جیکٹ کے طور پر شہری جائدادوں کے ٹیکس سے منسلک امور کے جی آئ ایس پر مشتمل کمپیوٹر ائزیشن سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی منصوبے پر بلوچستان یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈمینیجمنٹ سائینسز کے زریعہ عملدرآمد کیا جاۓ گا اس اقدام کا مقصد پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے کابینہ نے روشن بلوچستان پروگرام کے تحت شمسی توانائ کے زریعہ دیہاتوں طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے میں ترمیم کی منظوری دے دی جسکے تحت پروگرام کا اطلاق نیشنل گرڈ سے غیر منسلک کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈسے منسلک دوردراز علاقوں میں بھی ہو سکے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں