بھارت جتنی بلوچستان کی بات کریگا کشمیر کا کیس مزید مضبوط ہوگا، سینیٹر انوار الحق

کوئٹہ: سینیٹر انوار الحق کا کڑ ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے اعصاب پر کشمیریوں کی مزاحمت چھا گئی ہے، جتنی بلوچستان کی بات کرے گا کشمیر کا کیس مزید مضبوط ہوگا۔بھارتی ریٹائرڈ میجر گواروؤ آریا کے بلوچستان میں دہشت گردی اور مداخلت کے اعتراف پر سیاسی قوتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی ترجمان سینیٹر انوار کاکڑ نے کہا بھارت کا بلوچستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائی کا اعتراف اور بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطوں کا دعویٰ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بلوچ رہنما نے کہا عالمی سطح پر پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے مقدمہ بھی تقویت پکڑ رہا ہے، بلوچستان کو بھارتی اسٹیبلشمنٹ پراکسی کے طور پر استعمال کرتی ہے جس میں اسے ناکامی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں