خضدار میں 86 ہزار سے زائد جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن
خضدار (انتخاب نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کی جانب سے خضدار ڈسٹرکٹ میں 86ہزار سے زائد جانوروں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسنیشن دیا گیا، ضلع بھر میں اب تک 10کیمپس لگ چکے ہیں،جن میں تحصیل زہری کا علاقہ سب تحصیل کرخ سب تحصیل مولہ یونین کونسل ساسول سب تحصیل اورناچ کراڑوسونارو ایریازیدی بھلونک ایریا سب تحصیل باغبانہ سب تحصیل آڑینجی ہنامی بینٹ کہوروی دراکھالوکے علاقوں کو کور کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں کل 13کیمپس لگنے ہیں ایک لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسینیشن دینے کا ہدف مکمل کرنا ہے، رواں ماہ کی آخری تاریخ تک اگلے تین کیمپس لگنے کا سلسلہ مکمل ہوجائیگا محکمہ بلوچستان کی جانب سے ضلع خضدا رمیں طبی کیمپ لگانے کا مقصد مون سون بارشوں کی بعد جانوروں کو لگنے والی بیماریوں کے اثرات کو زائل کرنا اور جانوروں کی افزائش نسل کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک خضدار ڈاکٹر محمد انور زہری نے محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کی جانب سے ضلع بھر میں لگنے والے ویکسینیشن کیمپس سے متعلق ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیکریٹری لائیو اسٹاک بلوچستان اور ڈی جی لائیو اسٹاک بلوچستان کی سربراہی میں خضدار کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگانے کا عمل مکمل کرچکے ہیں اب صرف تین کیمپس رہ گئے ہیں جو کہ تیس اگست سے پہلے ہی مختلف علاقوں میں لگا کر اس عمل کو مکمل کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ بھیڑو بکریوں کو(انٹرویو ٹا،کسیماپولورو، نمونیا)اور دیگر موسمی بیماروں سے بچاؤ کے ویکسینیشن اورڈرینچ لگائے جارہے ہیں مون سون بارشوں کے بعد جو جڑی بوٹی جانور کھاتے ہیں ان کے ساتھ مٹی ملی ہوئی ہوتی ہے جس کے باعث جانور وں کو بیماری لگ جاتی ہے اس لیے یہ جو ویکسین دی جارہی ہے اس کا مقصد اس بیماری سے جانوروں کو محفوظ رکھنا ہے۔


