تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 27اگست تک بند کردیے گئے ہیں۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں حالیہ موس سون بارش اور سیلاب کی صورتحال کے با عث تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند کردیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں