اسلام آباد پولیس نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے بیان کا جواب دیا اور کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ اور ان کی رہائشگاہ پر جتنی نفری تعینات تھی وہ موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کی واپس سے متعلق پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات میں صداقت نہیں ہے۔اس سے قبل شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے کل شام سے عمران خان اور ان کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خلاف قانون ہے، مگر اس امپورٹڈ حکومت میں قانون کی کس کو پرواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں