خضدار، دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے 100کلو گرام چرس برآمد


خضدار:خضدار لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3ملزمان کوگرفتار کرلیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرلیویز چیک پوسٹ زاوہ پر نائب تحصیلدار حبیب گچکی لیویز انچارچ زاوہ چیک پوسٹ عبدالمالک و دیگر عملہ نے ایک مشکوک کار کو روک لیا دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے 100 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے تین ملزمان کوگرفتار کرکے استعمال ہونیوالی گاڑی بھی قبضے میں لے لی اور ملزمان محمد خان شیرباز اور محمد حسین کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی اے سی خضدار کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان منشیات کوئٹہ سے کراچی اورکراچی سے سمندری راستے بیرون ملک منتقل کرنا تھا جہاں ان منشیات کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے جسے خضدار لیویز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ زاوہ کے انچارچ و عملہ کو مسلسل منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی پر تعریفی اسناد دیا گیا۔