وقت پھر گزر گیا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اپنا وعدہ پورا نہ کرسکے، بتایا جائے ہم کیا کریں،سمی دین بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پھر دس بج گئے لیکن ڈپٹی کمشنر شے حق بلوچ، ایس ایس پی عبدالحق عمرانی اپنی باتوں پر قائم نہ رہ سکے اور جب ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑتے تو 34 دن بعد ہم سڑکیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کے بیانات و کانفرنسز، دوڑتے ہوئے میڈیا رپورٹرز، سوشل میڈیا ٹرینڈز ہوتے رہتے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ اب ہم کریں تو کیا کریں۔
Load/Hide Comments


