کوئٹہ تفتان شاہراہ 3 روز بعد ٹریفک کیلئے بحال کردی گ ئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ تفتان شاہراہ انتظامیہ کی تین دنوں کی جدوجہد کے بعد ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔ گزشتہ اتوار کو مستونگ کے علاقے جدید آباد پر سیلابی ریلے میں پل کا ایک حصہ بہہ جانے سے کوئٹہ تفتان شاہراہ مکمل طور پر بند ہوا تھا ضلعی انتظامیہ جدوجہد سے تین روز کی جدوجہد کے بعد گزشتہ شب کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بحال کردیا گیا دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں تین دنوں سے پھنس چکی تھی خواتین وبچوں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی جدوجہد رنگ لے آئی ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کوئٹہ تفتان شاہراہ کی بحالی مستونگ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ سیلابی ریلے میں بدستور پانی جاری تھی جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا اب کوئٹہ تفتان شاہراہ مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے جدید آباد پل پانی میں بہہ جانے سے پنجپائی،گردگاپ، نوشکی،دالبندین، تفتان،خاران سمیت دیگر علاقوں سے آمد ورفت مکمل طور پر بند تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں