جیکب آباد، بارش کے پانی کی نکاسی پر چچا زاد بھائی لڑپڑے، ایک جاں بحق

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں بارش کے پانی کی نکاسی پر چچازاد بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق۔ جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود اوستہ بھلیڈنہ آباد میں زرعی زمین سے بارش کے پانی کی نکاسی پر دو چچازاد بھائی آپس میں لڑ پڑے، لاٹھیاں اور سریہ لگنے سے میر محمد ولد شہزاد جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی، جس کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی۔ ایس ایچ او مولاداد عبدالقادر چانڈیو کے مطابق چار افراد کو گرفتار کیا ہے، مدعی کے آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں