محکمہ موسمیات کی جمعہ کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید اور ہلکی بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بلو چستان میں بار ش کے نئے اسپیل میں سبی میں80، قلات میں34، کوئٹہ سمنگلی اورسٹی میں31،خضدار میں20، ژوب میں13ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارکھان، سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسیٰ خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفر آباد، صحبت پور، ہرنائی، آواران، بولان اور لورالائی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، سبی، نصیرآباد، بولان، آواران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خد شہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بارکھان، سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسیٰ خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، ہرنائی اور آواران میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں