خضدار، منشیات برآمد 3ملزمان گرفتار
خضدار: خضدار لیویز فورس کی کاروائی،ڈھائی من چرس کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،تین ملزمان گرفتار اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے بین الالصوبائی سمنگلرز منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کے ہدایت پر قومی شاہراہ پر قائم تمام لیویز چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی بدھ کے روز کوئٹہ سے کراچی کی جانب جانے والی ٹو ڈی کارنمبرAXD-913 کو زاوہ چیک پوسٹ کے مقام پر روک کر تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران گاڑی کی خفیہ خانوں میں چھپائے گئے ڈھائی من (سو کلو) اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کر کے تین ملزمان محمد خان ولد قائم خان،شیر باز ولد محمد عمر اور محمد حسین ولد عبدالواحد ساکنان حیدر آباد سندھ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سربرہ کے مطابق ملزمان کا تعلق منشیات سمنگلروں کے بین الصوبائی گروہ سے ہیں