کوئٹہ ریڈ زون دھرنے کے 40 روز مکمل، سعید احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ ریڈ زون میں جاری لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو 40 دن ہوگئے، سعید احمد کی جبری گمشدگی کو نو سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی۔ زیارت واقعے کے بعد کوئٹہ گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو آج چالیس دن مکمل ہوگئے۔

کوئٹہ ریڈ زون دھرنے کے 40 روز مکمل، سعید احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی

سعید احمد کی جبری گمشدگی کو نو سال مکمل ہونے پر انکی والدہ کی اپیل پر ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔ سعید احمد کی والدہ جو پہلے دن سے دھرنے میں بھی شریک ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ اسکے بیٹے کو منظر عام پر لایا جائے۔ آج دھرنے میں اے این پی کے صوبائی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت ماما نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کل شام چار بجے دھرنے کے مقام پر ”جبری گمشدگیوں کے عالمی دن“ کی مناسبت سے ایک سیمینار کیا جارہا ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنما، نامور وکلاء، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں