تربت،الخدمت فاؤنڈیشن کیچ اور حق دو تحریک کا متاثرین کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ
تربت (نمائندہ انتخاب) الخدمت فاؤنڈیشن کیچ اور حق دو تحریک کیچ نے تربت میں سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمن کے حکم پر الخدمت فاؤنڈیشن و حق دو تحریک نے فدا شہید چوک پر 30 اگست بروز منگل صبح 10 بجے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، حق دو تحریک کیچ و الخدمت فاؤنڈیشن کیچ کے ذمہ داران نے مشترکہ طور پر کیچ کے عوام سیاسی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا دل کھول کر مدد کریں اور انہوں نے کیچ کے تمام سماجی و سیاسی تنظیموں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ آئیں اس مشکل گھڑی میں مل کر مشترکہ طور اپنے متاثرہ بھائیوں کی بھرپور مدد میں اپنا حصہ و کردار ڈالیں
Load/Hide Comments


