سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کرے، سمی دین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر کوئٹہ ریڈ زون میں سیمینار سے اپنے خطاب میں بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے کہا کہ ریڈ زون میں جاری دھرنے کے دوران مختلف وفود نے آکر مذاکرات کیے تاہم وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے، ہمارے حوصلہ بلند ہیں، اپنے مطالبات منوانے تک دھرنا جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ کئی برسوں سے لاپتہ ہیں ہماری تکلیف محسوس کی جائے، مزید خود کو اذیت میں نہیں رکھ سکتے، ہم حکومت سے صرف اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی سطح پر لاپتہ افراد سے متعلق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا وفد بلوچستان آکر لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرے۔
Load/Hide Comments


