ڈی ایم جمالی، امدادی سامان لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی، 45 افراد گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مرادجمالی میں این جی اوز حکومتی ریلیف کی ٹرکوں کو لوٹنے والوں کیخلاف سٹی پولیس ڈیرہ مرادجمالی کا بڑا آپریشن 45افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے لوٹ مار واقعات کے بعد حکومتی ریلیف شدید متاثر ہوا تھا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں کورکمانڈر بلوچستان کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی کے باوجود ہزاروں سیلاب متاثرین کی شکل میں سندھ سے لوگ پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر نصیرباد اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے قریب ریلیف سے بھرے دو ٹرکوں کو چند منٹوں میں لوٹ لیا گیا جس سے شہر میں افراتفری پھیل گئی جبکہ منگل کے روز ڈیرہ مرادجمالی شہر میں تاجروں کے دو چینی سے بھرے ٹرکوں کو ریلیف کا سامان سمجھ کر چینی اتار کر فرار ہوگئے واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نصیرباد محمد حسین کرنل ایف سی احمد خان ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ڈیرہ مرادجمالی گلاب خان شیخ ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی آڑ میں ایم جی اوز اور حکومتی ٹرکوں کو لوٹنے والوں کے کارروائی کی جائے اور گرفتار کیا جائے جس پر سٹی پولیس نے 45مشتبہ راشن لوٹنے والوں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے راشن لوٹنے کے واقعات کی وجہ سے این جی اوز اور حکومتی ریلیف متاثر ہورہا تھا واضح رہے کہ لاکھوں روپے کا راشن ٹرکوں سے زبردستی اتارا گیا ہے ڈی آئی جی نصیرباد عبدالحئی عامر بلوچ نے واضح کیاکہ شہر میں شر انگیزی کسی کو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سیلاب کو سامان شہر میں تقسیم کرنے سے اجتناب کیاجائے ۔


