پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد نے سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دیدیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد نے چارسدہ میں سیلاب کے 70 فیصد متاثرین کو جعلی قرار دےدیا۔وزیراعلیٰ محمود خان کو دی گئی بریفنگ میں فضل محمد کا بیان اے این پی کے رہنما ایمل ولی نے شیئر کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضل محمد وزیراعلیٰ کو بتارہے ہیں کیمپس میں صرف 30 فیصد سیلاب متاثرین ہیں، باقی 70فیصد لوگ صرف مزے کے لیے بیٹھے ہیں جو سرکاری امداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں، جو متاثرین ہیں وہ اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے ویڈیو کے ساتھ اپنے بیان میں لکھا چارسدہ والو جاگ جاو¿۔
Load/Hide Comments


