فورٹ منرو کے مقام پر شاہراہ بند، ہزاروں گاڑیاں، ٹرک پھنس گئے، مسافر پریشان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام پر ایک بار پھر بند ،ہزاروں گاڑیاں، ٹرک پھنس گئے، ڈرائیورز ،مسافروں بالخصوص خواتین اور بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،ٹرکوں میں بھرتے پھل اور سبزی جات خراب ہونے لگیں ،پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں شاہراہ کھلوانے میں ناکام عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ لورالائی تا ڈیرہ غازی خان فورٹ منرو راستہ ایک بار پھر بند، پھل اور سبزیاں گاڑیوں میں سڑ گئے۔ زمینداروں کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔ عام عوام پریشان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ہزاروں گاڑیاں، ٹرک پھنس گئے، ڈرائیورز ،مسافروں بالخصوص خواتین اور بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،ٹرکوں میں بھرتے پھل اور سبزی جات خراب ہونے لگیں ،پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں شاہراہ کھلوانے میں ناکام عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے، بلوچستان سے پنجاب جانی والے پھل اور سبزیاں گاڑیوں میں سڑ گئے۔زمینداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارا الریڈی بہت نقصان ہوچکا ہے۔ جو بچا کچہ پھل یا سبزیاں تھی وہ فورٹ منرو کے راستے کی وجہ سے گاڑیوں میں سڑ گئے۔انتظامیہ سے گزارش ہے کہ راستہ کھول دیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔


