سیلاب سے پاسکو کی 4 ارب کی گندم خراب ہوئی،کھاد ایران سے منگوا رہے ہیں، نیشنل فوڈ سیکورٹی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو بتایا گیا کہ سیلاب سے پاسکو کی 4 ارب روپے لاگت کی گندم خراب ہوئی ہے، 15 زون میں سے تین زون سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ،پاسکو کے سینٹرز میں ابھی بھی دو سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے وزارت تجارت کی طرف سے بتایا گیا 2 لااکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد چائنہ اور 3 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد ایران سے بارٹر سسٹم کے تحت منگوائی جارہی ہے ایران کو ڈی اے پی کھاد کے تبادلے میں چاول ایکسپورٹ کیا جائے گا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ گندم کی پیداوار ڈی اے پی کی وجہ سے ہوتی ہے ڈی اے پی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راو¿ محمد اجمل کی صدارت این اے آر سی میں منعقد ہوا وزارت تجارت نے کمیٹی کو کھادوں کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2 لا ھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد چین سے امپورٹ کی جارہی ہے۔3 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد ایران سے بارٹر سسٹم کے تحت منگوائی جارہی ہے ایران کو ڈی اے پی کھاد کے تبادلے میں چاول ایکسپورٹ کیا جائے گا کمیٹی نے ہدایت کی کہ گندم کی پیداوار ڈی اے پی کی وجہ سے ہوتی ہے ڈی اے پی کی فراہمی یقینی بنائی جائے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گندم کی کاشت کا ایریا آئندہ فصل پر 20 فیصد کم ہو گا سندھ میں سیلاب کا پانی دو ماہ میں نکلے گاسیلاب سے متاثرہ زمینوں کی بحالی میں وقت لگے گا گندم کی پیداوار کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو اہم اقدامات کرنا ہونگے وزارت تجارت نے بتایا کہ وقت پر اقدامات کرلیئے ہیں کھاد کی قلت نہیں ہو گی ایران سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر کھاد کی درآمد کی جائے گی ایم ڈی پاسکو کی کمیٹی کو سندھ میں سیلاب سے گندم کے اسٹاک متاثر ہونے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسکو کو 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا حدف ملاتھا پاسکو نے اپنے ٹارگٹ کی 100 فیصد خریداری مکمل کی تھی 3 لاکھ 31 ہزار ٹن گندم اس سال امپورٹ کی گئی ہے۔پاسکو کے 15 زون میں سے تین زون سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان خیر پور اور حیدر آباد سندھ میں پاسکو کے گندم سٹاک متاثر ہوئے ہیں سیلاب سے پاسکو کی 4 ارب کی گندم خراب ہوئی ہے پاسکو کے سینٹرز میں ابھی بھی دو سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے جب پانی اترے گا تو پتہ چلے کا کہ کتنی گندم انسانی استعمال کے قابل ہےسیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کمیٹی کو گندم کی سپورٹ پرائس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایگریکلچر ٹاسک فورس کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ کسان کو گندم کا منافع بخش ریٹ دیا جائے گندم کی کاسٹ آف پروڈکشن کا تخمینہ 2495 روپے فی من لگایا گیا ہے کوشش ہے کہ صوبوں کے اتفاق رائے سے گندم سپورٹ پرائس کا تعین کیا جائے تمام صوبوں سے گندم سپورٹ پرائس کے حوالے سے اپنی تجاویز دی ہیں ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس کا تعین کیا ہے جو وزیراعظم سے شیئر کیا گیا ہےایکسٹرا فائدہ بھی گندم کے کاشتکار کو سیلاب کے باعث دینا پڑے گاگندم کی اچھی سپورٹ پرائس دینگے گندم کے کاشتکار کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ دینے کی کوشش کرینگے۔


