سعودی عرب، تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، مالیت470 ملین ڈالر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حکام نے8غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ہوئی ہیں۔ ان منشیات کی ویلیو 1 ارب ڈالر سے زیادہ لگائی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں تاریخ کی اب تک پکڑی گئی سب سے بڑی کھیپ ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حکام نے دارالحکومت ریاض میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران ایمفیٹامین کی 47 ملین گولیاں برآمد کیں۔انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جریدے میں درج اعداد و شمار کی بنیاد پر منشیات کی قیمت 470 ملین ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سمگلنگ کی کوشش ہے۔سعودی نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی کے مطابق حکام کو آٹے کی ایک بڑی کھیپ میں چھپائی گئی گولیاں ملنے کے بعد 6شامیوں اور 2پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے چھاپے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں