خیبر پختونخوا،بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی، لینڈ سلائیڈنگ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

پشاور(انتخاب نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو نے کا امکان ہے جو کہ وقفے وقفے سے بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈیم ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری جاری کیں ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم جن مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں چھوٹی اور بھاری مشینری پہنچائی جانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ بارشوں سے بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں