پنجاب میں 14محکمے بغیر وزراءکے کام کر رہے ہیں
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں 14محکمے بغیر وزراءکے کام کر رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے 36 وزرا ءتھے جبکہ میاں شہباز شریف کے 34 وزرا ءتھے تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی کابینہ میں22 وزراء، پانچ مشیر اور پانچ معاون خصوصی ہیں۔ پنجاب میں اس وقت 14محکمے بغیر وزرا ءکے ہیں اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پاس 14محکموں کا قلمدان ہے۔محکمہ اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، سپیشل ایجوکیشن ،محکمہ آبپاشی ، محکمہ لٹریسی، ایم پی ڈی ڈی، پی اینڈ ڈی ،پراسیکویشن ، محکمہ اوقاف اور انسانی حقوق کی وزارتیں بغیر وزراءکے ہیں۔
Load/Hide Comments


