حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے فوٹو سیشن میں مصروف ہے، پشین چیمبر آف کامرس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کہ کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور پاک فوج کی حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں کردار مثالی ھے لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ ،جعفر آباد میں حکومت غائب لیکن آصف غفور موجود ہے متاثرہ کی بحالی و امدادی سرگرمیوں میں انکی جدوجہد کسی مسیحا سے کم نہیں ہے اس وقت پورہ ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزار رھے ہیں لاکھوں گھرانے بے گھر ،فصلیں تباہ ، زندگی مفلوج اور نظام درم برہم ھے اس حوالے متاثرین کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے حکومت کے اقدامات صرف پریس کانفرنس، فوٹو سیشن اور دعووں تک محدود ہے اس کے برعکس اس مشکل ترین وقت میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور پاک فوج کا کردار مثالی اور قابل تحسین ہے لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، جعفر آباد اور دیگر متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں آصف غفور ایک میسج بن اپنی خدمات سر انجام دیں رھے ھے وہ بلوچستان کے عوام کی حقیقی امید بن چکے ہیں۔


