بلوچستان میں سیلاب سے بچہ جاں بحق، جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی
کوئٹہ، جھل مگسی (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزیدایک بچہ جاں بحق ہوگیاجس کے بعد ابتک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد260ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں 125 مرد 59 خواتین اور 76 بچے شامل ہیںاموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 164 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں 86 مرد 35 خواتین اور 43 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 63 ہزار 68 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے جبکہ بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں، بارشوں سے 2 لاکھ 59 ہزار 63 مال مویشی مارے گئے ہیں، پی ڈی ایم رپورٹ مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں جھل مگسی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ گنداواہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خادم حسین دھکڑ جاں بحق جبکہ فرمان علی دایہ زخمی ہوگیا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں خادم حسین دھکڑ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا واقعہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے


