متاثرہ گیس پائپ لائن کا کام کافی حد تک مکمل کرلیا، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کے مطابق بلو چستان میں سیلاب سے متاثرہ 24اور 12قطر گیس پائپ لائن کا کام کا فی حد تک مکمل کر لیا گیا ۔ ایک بیان میں سوئی سدر ن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی ٹیکنیکل ٹیمیںبارشوں اور سیلا بی ریلوں سے متاثرہو نے والی 24اور 12 قطر کی پائپ لائنوں کی مرمت پر دن رات کام کر رہی ہیں مرمتی کام کافی حد تک مکمل کیا جاچکاہے اور 5ستمبر کو گیس کی فراہمی کاہدف رکھا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


