ایران سے 40 کنٹینروں پر مشتمل قافلہ پیاز لے کر بلوچستان پہنچ گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان ہمسایہ ملک ایران سے 40کنٹینروں پر مشتمل قافلہ پیاز لیکر پہنچ گیا ،جو کوئٹہ سبزی منڈی کیلئے روانہ ہونگے ،وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان سے پیاز کی درآمد کی منظوری دی تھی ،جس کے خلاف بلوچستان کے زمیندار سراپا احتجاج ہے جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلاکر قومی شاہراہوں کو احتجاجابلاک کرینگے ،ہفتے کو سرحدی شہر تفتان میں 40کنٹینر ز پیاز سے لوڈ پہنچ گئے جوکوئٹہ سمیت ملک کے دیگر منڈیوں کیلئے پیاز پہنچائیں گے ،جس سے بلوچستان کے زمینداروں کی فصل کھوڑیوں کی دام بک جائیں گے ،اس لئے وفاقی حکومت بلوچستان کے زمینداروں کے جائز مطالبہ کو حل کرتے ہوئے ہمسایہ ملک ایران اور افغانستان سے پیاز کی درآمد بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں