وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز،حوران بلوچ کو کوئٹہ ڈویڑن کےلئے اعزازی کوآرڈینیٹر مقرر کردیاگیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حوران بلوچ کو تنظیم کے ساتھ مسلسل 10 سال کام کرنے کے بنیاد پر تنظیمی سطع پر کوئٹہ ڈویڑن کے لیے اعزازی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا نصراللہ بلوچ نے کہا کہ حوران بلوچ دس سال سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ساتھ لاپتہ افراد کے کوائف جمع کرنے تنظیم کے کہنے پر جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ تنظیم کے احتجاجوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ حوران بلوچ لاپتہ افراد کے کوائف جمع کرنے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگی۔
Load/Hide Comments


