سکھر، کراچی سبی اور کوئٹہ کے درمیان مسافر ٹرینوں کا آپریشن تاحال معطل
لاہور (انتخاب نیوز) شدید بارشوں اور سیلاب سے ریلوے ٹریک ،سگنلز سسٹم اور پلوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے لاہور،سکھر،کراچی سبی اور کوئٹہ کے درمیان مسافر ٹرینوں کا آپریشن تاحال معطل ہے،نظر ثانی کے بعد فریٹ آپریشن آج پیر کے روز سے مکمل استعداد کے ساتھ بحال ہونے کا امکان ہے۔ مسافر ٹرینوں کا آپریشن معطل ہونے سے اپ اور ڈاﺅن کی 28 میل ٹرینیں بند ہیںجس کی وجہ سے جہاں مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں ریلوے کو بھی شدید مالی نقصان کا سامنا برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس وقت تیزگام، قراقرم ،کراچی ایکسپریس ،رحمان بابا،گرین لائن ،شالیمار ایکسپریس ،ملت ایکسپریس ٹرین، سر سید ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس ،فرید ایکسپریس ٹرین، جعفر ایکسپریس ،عوام ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کا آپریشن معطل ہے۔
Load/Hide Comments


