گریشہ سے 6 افراد کو لاپتہ کرنے کیخلاف خضدار، بسیمہ، پنجگور شاہراہ بند، ٹریفک معطل
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کی تحصیل گریشہ میں گزشتہ روز ڈاکٹر کریم بخش ساجدی سمیت 6 افراد کے لاپتہ ہونے کیخلاف گریشہ کے مقام پر خضدار، بسیمہ، پنجگور شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا گیا۔ گزشتہ روز گریشہ سے فورسز نے شے محمد ا ور ان کے چار بیٹوں خیر بخش، داد کریم، مقصود، نعیم اور ڈاکٹر کریم بخش ولد بہار سمیت چھے افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر گمشدہ کردیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق مذکورہ افراد کو رات کے اندھیرے میں انہیں گھر سے لاپتہ کردیا گیا ۔ واقعے کیخلاف لواحقین سمیت دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے خضدار، بسیمہ، پنجگور شاہراہ کو احتجاجاً ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اہلخانہ نے مقتدر حلقوں سے مذکورہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


