شمالی وزیرستان، مشتبہ افراد اور فوج کے درمیان فائرنگ، 5 اہلکار جاں بحق، 4 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فوج اور مشتبہ افراد کے در میان شدید فائرنگ کا تبادلہ۔ آپریشن کے نتیجے میں 4 مشتبہ افراد مارے گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی ، لانس نائک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ،وانا کے رہائشی 26 سالہ عبدالولی بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک افراد سیکورٹی فورسز کیخلاف تخریبی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے سے تخریب کاروں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں