قلات، نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے موبائل ٹاور اڑا دیا
قلات (انتخاب نیوز) قلات کی یونین کونسل گزگ کا علاقہ اناری میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے زریعے موبائل ٹاور کو اڑادیا۔لیویز کے مطابق قلات کا علاقہ اناری میں نصب یوفون کے ٹاور کو گزشتہ روز نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے زریعہ دھماکہ کرکے شدید نقصان پہنچایا جس سے موبائل ٹاور مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا نامعلوم شرپسندوں نے دو دھماکوں کے زریعے موبائل ٹاور کو اڑانے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی۔
Load/Hide Comments


