پاکستان، افغانستان کرکٹ میچ، کابل پولیس کی شہریوں کیلئے اہم ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل کابل پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہے اور اس میچ پر بھارت سمیت سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ اہم میچ سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زادران نے شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف افغان ٹیم کی جیت کی صورت میں ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں