بلوچستان حکومت نے زرعی اراضی کی بحالی کیلئے 20لاکھ بلڈوز رگھنٹوں کی منظوری دیدی

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے پیر کو ہ ڈیرہ بگٹی میں واٹر سپلائی سکیم کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دید ی صوبائی کابینہ نے ضلع آواران میں پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے قیام کی پی ایس ڈی پی سکیم کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری دید ی جبکہ کابینہ نے رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے آئینی ترمیمی بل 2021سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیا کابینہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ڈرافٹ سروس رولز بی پی ایس ایک تا 15کی منظوری دیدی کابینہ نے بلوچستان کے گھریلو تشدد (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ2014)کے رولز کے منظوری دیدی اسی طرح سے کابینہ نے میونسپل کاپوریشن کوئٹہ کے نالوں کی فوری صفائی کیلئے براہ راست کنٹریکٹ میں جانے اور اس کو بی پیپرا رول سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری بھی دیدی کابینہ نے بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014)(Antiquities)آرکیالوجیکل رولز کی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے ضلع کوہلومیں نئی سب تحصیل سفید کے قیام کی منظوری دیدی صوبائی کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو زرعی اراضی کی بحالی کیلئے 20لاکھ ٹریکٹر گھنٹوں کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی وزیر زراعت میر اسد بلوچ کی تجویز سے اتفاق کیا کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسرز کی ضم شدہ حیثیت کو بحال کرنے کی منظوری دی کابینہ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی کابینہ کو بتایاگیا کہ سیلابی صورتحال سے 263اموات ہوئی ہیں اور 5لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں 65ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے سیلابی صورتحال سے 103ڈیمز متاثر ہوئے ہیں 9لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے کابینہ اجلاس کو بتایاگیا کہ اب تک ایک لاکھ 25ہزار لوگوں کو متاثرہ اضلاع سے نکالا گیا ہے اور 10لاکھ متاثرہ لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے متاثرہ لوگوں کو فوڈ اور نان فوڈ آئیٹمز فراہم کئے جارہے ہیں آٹھ افراد پر مشتمل 118589خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیاگیا ہے اور اب تک متاثرہ افراد کو 56ہزار خیمے اور دیگر نان فوڈ آئیٹمز فراہم کئے گئے ہیں متاثرہ اضلاع میں بحالی اور تعمیر کیلئے 200ارب روپے درکار ہیں صوبے بھر میں متاثرہ املاک اور زرعی اراضی کی بحالی کا تخمینہ 56.5ارب روپے ہے مالی معاونت کے حصول کیلئے ڈونر ایجنسیوں ورلڈ بنک اور ورفاقی حکومت سے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں