مستونگ، نشے کے عادی افراد کو سوار کرنے پر مسافر گاڑی بند کرنے کی ہدایات

مستونگ (نمائندہ خصوصی) مسافر بردار گاڑی مالکان کو نشے کے عادی افراد کو سوار نہ کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی وڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدایوب اچکزئی کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری و اسسٹنٹ کمشنر عطا المنیم بلوچ کی ہدایت پر لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ رسالدار پیرمحمد علیزئی و سٹی پولیس تھانہ ایس ایچ او عبدالرﺅف بلوچ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کوئٹہ روٹ پر چلنے والی تمام مسافر بردار گاڑیوں، ویگن، بسوں و دیگر تمام گاڑی مالکان و ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں نشے کے عادی افراد کو سوار کرنے اور کوئٹہ سے مستونگ لانے و لےجانے سے گریز کریں اگر کسی بھی گاڑی میں نشے کے عادی افراد سوار پائے گئے تو اس گاڑی اور عملے کو گرفتار کیا جائے گا اور انسداد منشیات ایکٹ کے تحت انکے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخی کیلئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو لکھاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں اور انکے اڈوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے بعد شنید میں آیا ہے کہ مسافر بردار گاڑیوں میں نشے کے عادی افراد کو مستونگ لایا جارہا ہے جسکی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دینگے ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ منشیات کی لعنت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیلئے اور نشئی افراد کیلئے مستونگ میں کوئی جگہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں