بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ اور چاکر یونیورسٹی سبی میں لاء فیکلٹی کا آغاز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ اور چاکر یونیورسٹی سبی میں لاء فیکلٹی کا آغاز ہونے کے بعد اب بہت جلد لورالائی یونیورسٹی میں بھی لاء فیکلٹی کے پانچ سالہ پروگرام ایل ایل بی کی باقاعدہ کلاسز کا اغاز کر دیا جائیگا لورالائی یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان بار کونسل میں لاء فیکلٹی کی اور رجسٹریشن کے لئے درخواست بمعہ پندرہ لاکھ فیس کے ساتھ ساتھ دولاکھ روپے یونیورسٹی میں لاء فیکلٹی کے بلڈینگ اور دوسرے انفراسٹرکچر کی انسپکشن کے لییرقم بھی جمع کروادی گئی ہے گزشتہ روز پاکستان بار کونسل کے جنرل ہاؤس کی میٹنگ میں لورالائی یونیورسٹی کے انسپکشن کرنے والے کمیٹی کے ممبران طاہر نصراللہ وڑائچ اور امجد شاہ کے سامنے میں نے لورالائی یونیورسٹی کے رجسٹریشن کے ایشو اٹھایا اور دونوں معزز ممبران نے دوہفتوں میں لورالائی یونیورسٹی کا انسپیکشن کرنے کی یقین دھانی کرائی اور اسکے علاوہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چودہری حفیظ نے بھی اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ جیسے انسپکشن کمیٹی یونیورسٹی کے وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرینگے اس کے فوراً بعد لورالائی یونیورسٹی میں لاء فیکلٹی کی رجسٹریشن کی منظوری دیکر باقاعدہ ایل ایل بی کلاسز کا آغاز کر دیا جائیگا یاد رہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی اور چاکر یونیورسٹی کے رجسٹریشن کے کیسز سال 2017ء اور سال 2019ء سے پاکستان بار کونسل میں زیرالتوا تھے اور اسوقت دونوں یونیورسٹیز کی لاء فیکلٹی کی رجسٹریشن کی منظوری میں کسی نے بھی دلچسپی نہیں لی اور نہیں کوئی کارروائی ہورہی تھی اور سال 2021ء میں جب میں پہلی مرتبہ پاکستان بار کونسل کا ممبر بنا تو بیوٹمزیونیورسٹی اور چاکر یونیورسٹی کی رجسٹریشین کے کیسز جو چار سال اور دو سال سے زائد عرصے سے زیر التوا تھے۔ ذاتی دلچسپی اور پاکستان بارکونسل کے اسوقت کے وائس چیئرمین خوشدل خان اور انسپیکشن کمیٹی کے ممبران طاہر نصراللہ وڑایچ اور امجد شاہ کی تعاون اور دونوں یونیورسٹی کی مینجمنٹ کی ذاتی دلچسپی سے دونوں یونیورسٹیز کا رجسٹریشن ممکن ہوا اس وقت بلوچستان میں لورالائی یونیورسٹی کے علاوہ کوئٹہ لاء کالج، بیوٹمز یونیورسٹی، تربت یونیورسٹی اور چاکر یونیورسٹی سبی میں باقاعدہ لاء فیکلٹی کا آغاز ہوچکا لورالائی یونیورسٹی میں لاء فیکلٹی کے کھولنے سے ژوب لورالائی،شیرانی، قلعہ سیف اللہ، دکی موسیٰ خیل، بارکھان اور کوہلو کے غریب طلباء معیاری تعلیم سے مستفید ہونے کے علاوہ قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ ژوب لورالائی ڈ ویژن پر مشتمل علاقوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء اور قانون کی ڈگری رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں