انڈونیشیا ،پاپوا میں6.1شدت کا زلزلہ

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے پاپوا کے علاقے میں ہفتے کو6.1 شدت زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کے چند منٹ بعد 5.8 شدت کے آفٹر شاک آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دونوں زلزلے آبی پورہ قصبے سے تقریبا 272 کلومیٹر کے فاصلے پر15 کلومیٹر کی گہرائی میں آئے۔حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن انڈونیشین میٹرولوجی اینڈ جیو فزکس ایجنسی نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر میں لکھا ہے کہ کچھ جگہوں پر نقصانات کی اطلاع وصول ہوئی ہیں۔یا د رہے کہ انڈونیشیا کے بحرالکاہل میں رنگ آف فائر پوزیشن کی وجہ سے اکثر زلز لے آتے رہتے ہیں کیو نکہ وہاں ایک قوس ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں، جو جاپان سے جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے طاس تک پھیلی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2021 میں جزیرے سولاویسی کو ہلا کر رکھ دینے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں