لاپتہ افراد کو ہر صورت منظر عام پر لانا ہوگا، گوادر کو عوام کو حقوق دلائیں گے، حق دو تحریک
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے قائدجماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ کے گوادر کے عوام جاگ گئے ہیں حالیہ بارشوں میں ریلیف فنڈ میں تاجروں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور تعاون کرکے لاکھوں کے فنڈز الخدمت ریلیف ورک میں دے دیا، گوادر کے عوام کو حقوق دلاکر ظالموں سے پائی پائی کا حساب لیں گے اب وعدے وبے عمل اعلانات نہیں کام اور ترقی خوشحالی اور عملی کام ہوں گے۔ لاپتہ افراد کو ہر صورت منظر عام پر لانا ہوگا، عوام کو انسان نہ سمجھنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا، الخدمت فاﺅنڈیشن نے صوبہ بھر میں منتخب نمائندوں سے زیادہ کام کیا حق دوتحریک کے ورکرز نے الخدمت فاﺅنڈیشن کا بھرپور ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا ،ٹڈی دل اور اب بارش وسیلاب نے بلوچستان کو بہت پیچھے دکھیل دیا حکمرانوں کی بدعنوانی ،بے عملی ،جھوٹ فریب کی وجہ سے عوام ان ظالموں سے تنگ آگیے ہیں منتخب نمائندے مالامال ہورہے ہیں ۔سائیکل پر اسمبلی آنے والوں نے گاڑیوں کی لمبی وقطاریں بنالیے ہیں عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں نوکریاں فروخت ہورہی ہے عوام کے جائز مسائل بھی بغیر رشوت کے سننے والا نہیں ۔ہر طرف ناجائز ،ظلم وبدعنوانی کا دور دورہ ہے انصاف برائے فروخت ہے منتخب نمائندے جیتنے کے بعد منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں عوام پریشانیوں میں گرگیے ہیں سیاسی پارٹیاں اقرباءپروری رشوت بے انصافی چوری ڈاکے کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرکے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کا راستہ روک رہے ہیں ۔ حقیقی متاثرین کونظر اندازکرنا متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ بعض حکومتی اداروں ، افراد وتنظیموں نے سیلاب کو کاروباربناکر ریلیف ورک ،امدادی سامان میں کرپشن کو عادت بنادیا ہے ۔یہ وہی لوگ ہیں جو چیک پوسٹوں ،بارڈرزپر لوگوں کو لوٹتے ہیں کچھ آفیسرز،سرکاری عہدیداروں نے بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار حکومتی عہدے وردی واسلحہ کا استعمال کرکے گرم کیا ہے جس کی وجہ سے معصوم لاتعلق ایماندارلوگ پریشان ہیں ظلم وجبر لاقانونیت اور بدعنوانی کا راستہ روکھنا ہوگا ۔


