چاغی، اسٹیل ملز کی مشینری، ریکارڈ، ودیگر ضروری سامان پانی بہا لے گیا

دالبندین (انتخاب نیوز) چاغی میں حالیہ بارشوں کا پانی یونین کونسل چلغازئی اسٹیل ملز کے مشینری، ریکارڈ، ودیگر ضروری سامانوں کو پانی نے بہا کر لیا گیا تھا تمام سامان ریکارڈ چلغازئی کولی کوہ میں رکھے گئے تھے مگر حالیہ بارشوں کے سیلابی ریلے نے سب کچھ بہا کر لے چکا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین مائنز سائٹ پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے انکے اپنے تمام ضروری سامانوں کو بھی سیلابی ریلوں نے بہا کر لے گیا ہے سیلابی ریلوں نے ملازمین کے خیمے، مشینری، ریکارڈ، ضروری سامان خوراک وغیرہ سب کچھ بہہ کر لے گیا ہے اور آنے جانے والی تمام راستے بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ابھی تک کوئی بھی اقدامات شروع نہ کرنے کی سبب ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ملازمین کا کہنا ہے ہم حکومت بلوچستان اور اسٹیل ملز کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ہماری داد رسی کی جائے اس تمام تر صورتحال سے اسٹیل ملز کے حکام کو رپورٹ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں