عمران خان پر جھوٹے مقدمات ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی سازش ہیں، ڈاکٹر منیر بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں ہفتہ کو پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ ،مرکزی نائب صدر نوابزداہ شریف جوگیزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین وردگ ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر مبین خان خلجی سنئیر نائب صدر باری بڑیچ ڈسٹرکٹ کوئٹہ جنرل سیکرٹری دا¶د خان پانیزئی ویمن ونگ صوبائی صدر منورہ منیر صوبائی یوتھ سیکرٹری دا¶د شاہ کاکڑ ،سردار زین العابدین خلجی ،عالم خان کاکڑ، اکرم ترین نے امپورٹڈ اور نا اہل حکمران پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور پارٹی قائدین کے خلاف غداری سمیت دیگر جھوٹے مقدمات قائم کرکے ملک کوانتشار کی طر ف لے جانے کی سازش کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف انکی اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مقبول ترین لیڈرہیں اگرانہوں نے امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف احتجاج کی کال دیدی تو عوام کا سیلاب انہیں بہاکر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی معشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے اور عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اگر حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ روکا تو عوامی طاقت کا حکمرانوں کا راستہ روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ہدایت پر آج پی ٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام پارٹی چیئرمین عمران خان کی حمایت میں صوبائی سیکرٹریٹ سے ایک ریلی نکالی گئی ہے اگر پارٹی نے امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف احتجاج کی کال دی تو پارٹی کارکن حکومت کا پہیہ جام کرکے رکھ دیں گے۔اس موقع پر پارٹی رہنما حاجی گل خان اچکزئی زلیخا مندوخیل جمعہ خان خلجی اسرار خان کاکڑ نور خان اچکزئی آصف خان ادریس تاج ماجد خان میجر محب اللہ محمود ترین خورشید کاکڑ شفیق بھٹی سیف اللہ ناصر فضل بڑیچ اسد اچکزئی نسیم سحر احسان اللہ ترین شاکر مندوخیل سلمان خان منصور بگٹی اور دیگر موجود تھے۔


