دورہ پاکستان ،سیلاب سے ایسی تباہی نہیں دیکھی،انتونیو گوتریس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال جیسی موسمیاتی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ عالمی بحران ہے، اس سے نمٹنے کیلئے اب عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمارا سیارہ گرم ہوتا جا رہا ہے، اس سے تمام ملکوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی فوٹیج بھی شیئر کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں