شہباز شریف جس طرح پیسے مانگتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا، پرویزالٰہی
لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا۔ لاہور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 8 سے10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی نہیں مانگ سکتا۔
Load/Hide Comments


