پنجگور ، لیویز اہلکاروں کی تین کمسن بچوں سے جنسی زیادتی، ایک گرفتاردیگر فرار
پنجگور (انتخاب نیوز) تین کمسن لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، تین فرار۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کے والدین کی مدعیت میں ایک لیویز اہلکار اور اس کے دیگر تین ساتھیوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کہ انہوں نے تین بچوں اسد اللہ، زکریا اور بلال کو ایک بنگلے کے اندر لے جاکر ان سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ اس سلسلے میں پولیس نے قاسم نامی نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی امیر جان کے مطابق لیویز اہلکار اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


