شفقت محمود کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیاہے تاہم ابھی تک ان کے خاندان یا پارٹی کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں، خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی ہسپتال میں شفقت محمود کی آج انجیو گرافی ہو گی۔یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔شفقت محمود عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


