ایشیا کپ 2022کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ 2022ء کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ دارالحکومت کولمبو پہنچنے پر شائقین نے ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ کھلاڑیوں نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ٹرافی کے ہمراہ شہر کا چکر لگایا، شائقین کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا بھی جواب دیا۔ سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشیا کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں